بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمان طلاق یافتہ خواتین کیلئے بڑا فیصلہ سنادیا

The Supreme Court of India has given a big verdict for Muslim divorced women
بھارتی سپریم کورٹ   نے کہا ہے کہ نان نفقہ کا قانون تمام شادی شدہ خواتین پر لاگو ہوتا ہے چاہے ان کا مذہب کوئی بھی ہو ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمان شخص کی درخواست خارج کردی جس میں طلاق کے بعد خاتون کو خرچے کی ادائیگی کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ کے بینچ نے واضح کیا کہ نان نفقہ کا قانون تمام شادی شدہ خواتین پر لاگو ہوتا ہے چاہے ان کا مذہب کوئی بھی ہو۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نان نفقہ صدقہ نہیں بلکہ شادی شدہ خواتین کا حق ہے،جسٹس بی وی ناگارتھنا نے سخت ریمارکس دیئے کہ کچھ شوہر اس حقیقت سے واقف نہیں ہیں کہ بیوی جو گھر بنانے والی ہے وہ جذباتی طور پر اور دوسرے طریقوں سے شوہر پر منحصر ہوتی ہے۔ 
یہ تاریخی فیصلہ محمد عبدالصمد کی درخواست پر آیا جسے فیملی کورٹ نے اپنی طلاق یافتہ بیوی کو ماہانہ نان نفقہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ 




اشتہار


اشتہار