روس کینسر ویکسین بنانے میں کامیاب، مفت بانٹنے کا اعلان

Russia succeeds in developing cancer vaccine, announces free distribution
 روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے کینسر کی ویکسین تیار کرلی ہے جس نے مفت بانٹنے کا بھی اعلان کردیا۔ روسی وزارت صحت کے مطابق مذکورہ ویکسین کینسر ہونے سے روک نہیں سکتی مگر کینسر کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتی ہے، یہ ایک MRNA ویکسین ہے جو روسی عوام کو مفت میں فراہم کی جائے گی۔

LOADING...

رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے ریڈیولوجی میڈیکل ریسرچ سینٹر کے سربراہ آندرے کپرین نے کہا کہ یہ ویکسین 2025 کے اوائل میں لانچ کی جائے گی، اس کی ایک ڈوز پر روسی حکومت کا خرچہ 2 ہزار 869 ڈالر آئے گا لیکن اسے کینسر سے متاثرہ روسی شہریوں میں فری میں تقسیم کیا جائے گا۔

 یہ ویکسین ہر مریض میں کینسر کی نوعیت کے مطابق دی جائے گی، تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ ویکسین کس کس قسم کے کینسر کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے؟ کس حد تک مؤثر ہے اور کس پیمانے پر تقسیم کی جائے گی؟رپورٹ میں کہا گیا کہ حالیہ برسوں میں روس میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

2022 میں روس میں 6 لاکھ 35 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ کیے گئے تھے، بڑی آنت کا کینسر، چھاتی کا کینسر اور پھیپھڑوں کا کینسر روس میں سب سے زیادہ عام ہے۔ روس کی تیار کردہ مذکورہ ’کینسر ویکسین‘ مریض کے جسم میں ٹیومر سے متاثر حصوں کو کینسر سے لڑنا سکھاتی ہے اور مدافعتی نظام کو کینسر سے نمٹنے کے قابل بناتی ہے۔





اشتہار


اشتہار