تحریک انصاف کور کمیٹی کی خیبر پختونخوا میں آپریشن کی مخالفت

Tehreek-e-Insaf Core Committee's opposition to the operation in Khyber Pakhtunkhwa
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے خیبر پختونخوا میں کسی قسم کے آپریشن کی مخالفت کر دی۔کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی، کور کمیٹی کے اجلاس میں ممبران نے آپریشن کی مخالفت کی۔وزیر اعلیٰ نے ایک گھنٹہ سے زائد وقت بریفنگ دیتے ہوئے خیبر پختونخوا میں دہشتگردی سے متعلق آپریشن پر موقف کمیٹی کے سامنے رکھا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی میٹنگ میں آپریشن سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا، اگر آپریشن سے متعلق کوئی فیصلہ ہوا ہو تو میٹنگ منٹ سامنے لائے جائیں، میری ملاقاتوں اور میٹنگز میں صرف دہشتگردی پر گفتگو ہوئی فیصلے نہیں ہوئے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ  خیبرپختونخوا ایک اور آپریشن کا متحمل نہیں ہو سکتا، جھوٹے پروپیگنڈے پھیلانے کی بجائے حقائق پر بات کی جائےآپریشن کا کوئی فیصلہ کیا تو سب سے پہلے کور کمیٹی کو آگاہ کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے معاملے پر ملاقات کروں گا، کور کمیٹی نے علی امین گنڈا پور پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔



اشتہار


اشتہار