چین نے 6 ممالک کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی

China has abolished the visa requirement for 6 countries

چین کی جانب سے ایک اہم اقدام کے طور پر6 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، مملکت کی جانب سے یہ فیصلہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔

حکومت کے خواتین مخالف 80 حکم نامے جاری۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے فرانس، جرمنی، اٹلی، سپین، نیدرلینڈز اور ملائیشیا کے شہریوں کو ملک میں ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت دیدی، چین کی جانب سے عارضی طور پر ان ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ رواں سال یکم دسمبر سے اگلے سال30 نومبر تک جرمنی، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، سپین اور ملائیشیا کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دی گئی ہے۔

ان ممالک کے شہری بغیر ویزا کے زیادہ سے زیادہ 15 روز تک مملکت میں قیام کر سکیں گے اور کاروباری سرگرمیوں، سیاحت اور اپنے رشتے داروں سے ملاقات کیلئے چین میں بغیر ویزا کے داخل ہوسکیں گے۔








اشتہار


اشتہار