معروف امریکی ٹی وی سیریز ' فرینڈز' میں 'چنینڈلر' نامی کردار سے شہرت پانے والے اداکار میتھیو پیری 54 سال کی عمر میں چل بسے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میتھیو پیری واش روم کے ٹب میں مردہ حالت میں پائے گئے، تاہم ان کی موت کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
معروف یوٹیوبر کے گھر صف ماتم بچھ گئی۔
معروف یوٹیوبر کے گھر صف ماتم بچھ گئی۔
رپورٹ کے مطابق میتھیو موت سے قبل دو گھنٹے پیکل بال کھیل کر اپنے لاس انجلس میں موجود گھر واپس آئے تھے اور اپنے اسسٹنٹ کو کسی کام سے باہر بھیج دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جب اسسٹنٹ 2 گھنٹے بعد گھر آئے تو میتھیو واش روم کے ٹب میں بے حرکت ملے جس کے بعد اسسٹنٹ نے فوری طور پر ہیلپ لائن پر کال ملادی۔
پولیس کے مطابق جائے وقوع سے کسی قسم کی نشہ آور چیز فی الحال نہیں ملی ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ ہاتھا پائی کا سراغ ملا ہے۔ہالی وڈ اداکار میتھیو پیری کو ٹی وی سیریز 'فرینڈز' دیکھنے والے تمام افراد ہی پسند کرتے ہیں۔ 90 کی دہائی میں مقبول ہونے والے سٹ کام میں انہوں نے 'چینڈلر بنگ 'نامی نوجوان کا کردار ادا کیا تھا
جو اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک ہی بلڈنگ میں رہتا ہے اور بلا تفریق ہر وقت کسی نہ کسی کا مذاق اڑاتا ہے۔ 'فرینڈز' کو ختم ہوئے 15 سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود اس کی مقبولیت میں رتی برابر کمی نہیں آئی ہے بلکہ نوجوان نسل آج بھی اسے پسند کرتی ہے اور یہ سٹکام تاحال شوق سے دیکھا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ میتھیو پیری 19اگست 1969ء میں پیدا ہوئے۔ ”ڈانس ٹل ڈاؤن، شی از آؤٹ آف کنٹرول، ڈیڈلی ریلیشنز، گیٹنگ ان، پیرالل لیوز، فولز رش ان، تھری ٹو ٹینگو، برڈز آف امریکہ“ وغیرہ میتھیو پیری کی مشہور فلمیں ہیں۔