پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی

PIA gives great news to passengers
پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں میں غیر معمولی توسیع کے بعد اب ملکی مسافر پی آئی اے کے ذریعے 90 سے زائد ممالک میں سفر کر سکیں گے۔ اس پیش رفت کے تحت مسافر امریکہ، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ، یورپ اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں بآسانی سفر کر سکیں گے۔پی آئی اے نے اس مقصد کے لیے اتحاد ایئرویز کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدہ کیا ہے، جس میں کارگو سروسز اور فریکوئنٹ فلائر پروگرام کی سہولیات بھی شامل ہیں۔ اس معاہدے کے تحت پی آئی اے اپنے مسافروں کو اگلے سفر کے لیے اتحاد ایئرویز کا ٹکٹ جاری کرے گا، خصوصاً ان روٹس پر جہاں پی آئی اے کی براہِ راست پروازیں دستیاب نہیں۔

LOADING...

معاہدے کا باقاعدہ اطلاق 31 اکتوبر سے ہوگا اور یہ صرف مسافر پروازوں تک محدود نہیں بلکہ کارگو سروسز پر بھی لاگو ہوگا۔ مسافر پی آئی اے کے فریکوئنٹ فلائر پروگرام سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے، جو اب کوڈ شیئر نیٹ ورک میں شامل ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ شراکت داری ان تمام روٹس پر مؤثر ہوگی جہاں پی آئی اے براہِ راست نہیں جاتی، اور اتحاد ایئرویز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے مسافروں کو جامع سفری سہولیات دستیاب ہوں گی ترجمان نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف مسافروں کے لیے سہولت کا باعث بنے گا بلکہ پی آئی اے کی آمدنی میں بھی نمایاں اضافہ کرے گا۔





اشتہار


اشتہار