عمران خان کی سابق خوشدامن اور جمائما کی والدہ اینابیل گولڈ اسمتھ انتقال کر گئیں

Imran Khan's former lover and Jemima's mother Annabelle Goldsmith passes away
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق خوشدامن اور جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ سمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 11 جون 1934 کو لندن میں پیدا ہونے والی لیڈی اینا بیل گولڈ اسمتھ کے 6 بچوں میں جمائما گولڈ اسمتھ کے علاوہ رچمنڈ پارک سے سابق ایم پی زیک گولڈ اسمتھ بھی شامل تھے۔لیڈی اینابیل کاایک بیٹا مغربی افریقا میں انتقال کر گیا تھا جبکہ دوسرے کو شیر نے ہلاک کر دیا تھا، لیڈی اینابیل کے شوہر نے اپنی اہلیہ کے نام پر مے فئیر نائٹ کلب کا نام رکھا تھا جہاں شاہی خاندان کے افراد بھی آتے تھے۔

LOADING...

اینا بیل نے صرف 15 برس کی عمر میں لیڈی اینا بیل کا خطاب حاصل کیا تھا، لیڈی اینا بیل کی پہلی شادی مارک برلے سے 21 برس تک قائم رہی اور پھر سر جیمز گولڈ اسمتھ سے 1978 میں دوسری شادی کی۔لیڈی اینا بیل کے بیٹے زیک گولڈ اسمتھ اس وقت برطانیہ میں لارڈ ہیں، انہوں نے 2016 میں میئر لندن بننے کیلئے صادق خان کا مقابلہ بھی کیا تھا۔واضح رہے کہ لیڈی انابیل کی بیٹی جمائمہ گولڈ اسمتھ نے 1995 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے شادی کی تھی۔




اشتہار


اشتہار