معروف یوٹیوبر کے گھر صف ماتم بچھ گئی۔

The well-known YouTuber's house was mourned.

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی کے یہاں سے بُری خبر آ گئی، ان کے والد انتقال کر گئے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر زید علی نے اپنے بیٹے اور والد کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والد کے انتقال کی انتہائی افسوس ناک خبر مداحوں کو سُنا دی۔

معروف اداکار انتقال کر گئے ، لاش واش روم ٹب سے ملی

انہوں نے اپنے والد کو اپنا پہلا دوست اور سُپر ہیرو قرار دیتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اگر میں نے اپنی زندگی میں کسی کو سخت محنت کرتے ہوئے دیکھا ہے تو وہ آپ ہیں، آپ نے ہمیں خوشیاں دینے کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔

 انہوں نے لکھا کہ میں آج جو کچھ ہوں، آپ کی بدولت ہوں جس کے لیے میں آپ کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا، اگر میں صرف ایک فیصد بھی آپ جیسا بن سکا تو مجھے لگے گا کہ میں نے اس دنیا میں سب کچھ حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام میں والد کے بلند درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی اور صارفین سے بھی درخواست کی کہ وہ ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔







اشتہار


اشتہار