فیصل آباد، پاکستان ریلوے کی ملک بھرمیں آن لائن جعلی ٹکٹیں فروخت ہونے کا انکشاف

Faisalabad, Pakistan Railways has revealed that fake tickets are being sold online across the country

پاکستان ریلوے کی ملک بھرمیں آن لائن جعلی ٹکٹیں فروخت ہونے کا انکشاف, ملت ایکسپریس کراچی سے فیصل آباد آنے والی ٹرین میں 50مسافر جعلی ٹکٹوں پر سفر کرتے پکڑے گئے مسافروں سے ایک لاکھ دس ہزار روپے کرایہ اور جرمانہ وصول جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکیآن لائن جعلی ٹکٹیں جاری کرنے والے گروہ کے چارملزمان کوگرفتار کرلیامزید ملزمان کی گرفتاری کیلئیے چھاپے مارجارہے ہیں

 محکمہ ریلوے نے مزیدتحقیقات شروع کردی تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کو مختلف طریقوں سے نقصان پہنچایا جارہاہے جس میں مبینہ طور پر محکمہ کے کرپٹ ملازمین بھی شامل ہیں ریلوے کے ٹکٹوں کی مد میں ہرسال کروڑوں روپے کرپشن اور لوٹ مار کی جارہی ہے اوراسطرح محکمہ ریلوے کو نقصان پہنچایا رہاہے بتایا گیا ہے

پی آئی اے نے عمرہ کے خواہشمند پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

محکمہ ریلوے پاکستان کے گروپ انسپکٹر آف اسپیشل ٹکٹ ایکیزامیرفیصل آباد محمد طلحہ نے ایس ٹی ای محمدارشاد اور ایس ٹی ای شاہد پرویز کے ہمراہ کراچی سے آنے والی ملت ایکسپریس کے ٹکٹ چیک کرنے شروع کئے تو دوران چیکنگ 50مسافرآن لائن جعلی ٹکٹوں پر سفر کرتے ہوئے پکڑے گئے

 مسافروں سے کرایہ اور جرمانے سمیت ایک لاکھ دس ہزار ایک روپے وصول کیا گیا جبکہ آن لائن جعلی ٹکٹیں جاری کرنے والے ملزمان علی مراد, شہزاد,احسان علی,اورمجھدی کے خلاف محمدطلحہ کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے بتایا گیا کہ ملزمان ایک عرصہ سے جعلی آن لائن ٹکٹیں تیار کرکیفروخت کررہیتھے ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ جعلی ٹکٹوں سے پاکستان ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔







اشتہار


اشتہار