پی آئی اے نے عمرہ کے خواہشمند پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

PIA gave a great news to the Pakistanis aspiring for Umrah

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں ہزاروں روپے کمی کا اعلان کر دیا ۔  تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے عمرہ زائرین کے کرایوں میں 11 ہزار روپے کمی کر دی گئی ہے جبکہ فیصلے کا اطلاق10 اگست تک رہے گا،

 کرائے کی ادائیگی امریکی ڈالر کے مساوی پاکستانی روپے میں ہوگی۔پی آئی اے کا فیصل آباد سے مدینہ، جدہ کا کرایہ 1 لاکھ 12 ہزار سے کم ہو کر 1 لاکھ 800 ہوگیا ہے


پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو 11 ممالک میں بغیر ویزا جانے کی اجازت

 قومی ائیر لائن نے مدینہ اور جدہ کے دو طرفہ کرایوں میں کمی کی ہے۔پی آئی اے حکام کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور سے مدینہ اور جدہ کیلئے پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔



اشتہار


اشتہار