ورلڈ کپ 2026ء میرا آخری ٹورنامنٹ ہوگا: کرسٹیانو رونالڈو کا اعلان

World Cup 2026 will be my last tournament: Cristiano Ronaldo announces
 پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اعلان کیا ہے کہ 2026 کا فیفا ورلڈ کپ ان کے بین الاقوامی کیریئر کا آخری عالمی ٹورنامنٹ ہوگا۔ سپین کے خلاف ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 41 سالہ پرتگالی کپتان نے کہا کہ وہ اپنی قومی ٹیم کے ساتھ سفر کے آخری مرحلے سے بھرپور لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

LOADING...

میں اس سفر سے جتنا ممکن ہو لطف اٹھانا چاہتا ہوں، یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہوگا، لیکن مجھے امید ہے کہ کل میرا آخری میچ نہیں ہوگا۔‘ پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو نے کہا کہ ان کے شاندار کیریئر کا فیصلہ صرف اس بات سے نہیں ہوگا کہ آیا وہ ورلڈ کپ جیت پاتے ہیں یا نہیں۔ان کے بقول انہوں نے 2 دہائیوں سے زائد عرصے میں فٹبال کو اپنا 100 فیصد نہیں بلکہ ’ایک ہزار فیصد‘ دیا ہے۔ایک دن بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ ضرور آئے گی، لیکن جو بھی ہو، میں مطمئن ضمیر کے ساتھ میدان چھوڑوں گا کیونکہ میں نے فٹبال کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ 


اپنی عمر پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے رونالڈو نے کہا کہ وہ اب بھی اعلیٰ سطح پر بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں۔ میں فٹبال کسی مجبوری یا ضرورت کے تحت نہیں کھیلتا بلکہ اپنے شوق کی وجہ سے کھیلتا ہوں، ہر دن سے لطف اٹھانا چاہیے، اور میں اس ورلڈ کپ میں 3 گول کر چکا ہوں، اس لیے میرا خیال ہے کہ میں ابھی بھی اچھی کارکردگی دکھا رہا ہوں۔رونالڈو اس ورلڈ کپ میں کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں، ازبکستان کے خلاف 2 گول کرکے وہ ورلڈ کپ کے 6 مختلف ایڈیشنز میں گول کرنے والے تاریخ کے پہلے فٹبالر بن گئے۔





اشتہار


اشتہار