نادرا نے وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پنشنرز کیلئے’پروف آف لائف سرٹیفکیٹ ‘کے مفت اجرا کی سہولت متعارف کرادی۔واضح رہے وزارت داخلہ، دفاع، سی جی اے اور ایم اے جی کے اشتراک سے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے ۔
LOADING...
نادرامراکز اوریونین کونسلز میں پنشنرزکوترجیحی خدمات فراہم کی جائیں گی،نادرا نےسی جی اے اور ایم اے جی پنشنرز کیلئے نیشنل پنشنرزرجسٹر بھی قائم کردیا۔ڈیجیٹل تصدیق سے پنشن کیلئے بار بار ذاتی حاضری اور کاغذی تصدیق کم ہوگی،دیگرسرکاری ونجی اداروں کے پنشنرزبھی نیشنل پنشنرزرجسٹر میں شامل ہوں گے۔
