آئمہ بیگ اورزین احمد میں علیحدگی ؟حقیقت سامنے آگئی

Aima Baig and Zain Ahmed separated? The truth has come out.
معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے شوہر معروف فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کے بعدزین احمدنے خاموشی توڑتےہوئے حقیقت بتادی۔زین احمد نے انسٹاگرام پر اچانک اپنی اہلیہ کو ان فالو کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے شادی کی تصاویر بھی حذف کردیں تھیں جس پر یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

LOADING...

 آئمہ بیگ نے بھی اس دوران پراسرار خاموشی اختیار کیے رکھی جس سے ان افواہوں کومزید تقویت  مل گئی لیکن اب زین احمد نے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ سب انسٹاگرام کے بگز اور ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ہوا ہے۔زین احمد نے ہنسنے والی ایموجیز کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ آئمہ بیگ کے ساتھ شادی کی تصویریں ڈیلیٹ نہیں ہوئیں بلکہ آرکائیو فولڈر میں منتقل ہوگئی تھیں۔واضح  رہے زین احمد اور آئمہ بیگ کی شادی 6اگست 2025کوکینیڈامیں ہوئی تھی۔




اشتہار


اشتہار