’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں‌ کس اداکار نے مدد کی؟ انعم حسین نے بتا دیا

Which actor helped in 'I am not Manto'? Anam Hussain told
شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انعم حسین کا کہنا ہے کہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں سجل علی نے بہت مدد کی۔اداکارہ سجل علی پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی میگا اسٹار ہیں، انہوں نے اپنے کیرئیر میں بہت سے ڈراموں میں کام کیا ہے اور وہ ان دنوں منٹو نہیں ہوں میں مہمل کا کا کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ ہمایوں سعید موجود ہیں۔

LOADING...

میں منٹو نہیں ہوں میں سجل علی ایک کالج کی طالبہ کا کردار ادا کر رہی ہیں اور نئی آنے والی اداکارہ انعم حسین ان کی دوست اور ہم جماعت کا کردار ادا کر رہی ہیں۔حالیہ انٹرویو میں انعم حسین نے انکشاف کیا کہ انہیں ڈرامے کا بہت اچھا تجربہ ہے اور سجل علی ایک بہترین ساتھی اداکارہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام بڑے اسٹار ہونے کے باوجود وہ ڈاؤن ٹو ارتھ ہیں اور سجل علی سمیت سیٹ پر سب نے بھی میری بہت مدد کی۔

انعم حسین نے انکشاف کیا کہ ان کا پہلا ڈرامہ سجل علی کے ساتھ ہے اور وہ ان کے ساتھ دوسرا ڈرامہ بھی کر رہی ہیں، سجل ایک بہت معاون ساتھی اداکارہ ہیں اور وہ نئے اداکاروں کی رہنمائی اور مدد کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں منٹو نہیں ہوں میں ایک کردار کے بار بار ری ٹیک دینا پڑے کیونکہ مجھے ’کی‘ اور ’کا‘ کے ڈائیلاگ بولنے میں پریشانی ہورہی تھی۔





اشتہار


اشتہار