چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک دریائی کارگو جہاز لانچ کردیا

China launches world's largest electric river cargo ship
چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک دریائی کارگو جہاز لانچ کردیا جو روایتی ایندھن کے بجائے لیتھیئم بیٹریوں پر چلتا ہے۔گیزوبا نامی اس بحری جہاز کی لمبائی 130 میٹر ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ 13 ہزار ٹن وزن اٹھا سکتا ہے، یہ جہاز 12 لیتھیئم  بیٹری پاور یونٹس پر چلتا ہے جو مجموعی طور پر 24 ہزار کلو واٹ آور بجلی فراہم کرتی ہیں۔اس بحری جہاز کو تیار کرنے والے انجینیئرز کا کہنا ہے کہ اس جہاز میں تیزی سے بیٹریاں تبدیل بھی کی جاسکتی ہیں اور جہاز کی زیادہ زیادہ رینج 500 کلومیٹر ہے۔

LOADING...

اس بحری جہاز میں جدید اسمارٹ کنٹرول سسٹم نصب کیا گیا ہے جس کے باعث اس میں ریموٹ نیویگیشن اور آٹومیٹک برتھنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔چائنیز اکیڈمی آف انجینیئرنگ کے یِن شن پنگ  نے کہا کہ اس جہاز کی تیاری صرف ایک پروڈکٹ میں جدت لانا نہیں بلکہ ایک جامع تکنیکی پیش رفت ہے جس میں بڑی بیٹریوں اورڈی سی پاور سسٹمز جیسی بنیادی ٹیکنالوجیز کو کامیابی سے جانچا گیا ہے۔

چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک دریائی کارگو جہاز لانچ کردیا


چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک دریائی کارگو جہاز لانچ کردیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے نئے انجن، اسمارٹ کنٹرول سسٹم اور ساحلی انفراسٹرکچر کو کامیابی سے ایک ساتھ استعمال کیا اور  بڑی بیٹریوں، ڈی سی پاور سسٹم، ریموٹ پائلٹنگ، ملٹی نیٹورک انٹیگریشن اور شپ ٹو شور کمیونیکیشن جیسی جدید ٹیکنالوجیز کو  عملی طور پر ثابت کیا۔چینی میڈیا کے مطابق یہ الیکٹرک جہاز سالانہ 617 ٹن ایندھن کی بچت کرے گا جبکہ کاربن کے اخراج کو  سالانہ 2 ہزار ٹن تک کم کرے گا۔




اشتہار


اشتہار