پاکستان کی بند فضائی حدود میں اڑنے والی واحد کمرشل فلائٹ

The only commercial flight to fly in Pakistan's closed airspace
جس وقت پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینے میں مصروف تھا اور اس کی فضائی حدود میں چڑیا کو بھی پر مارنے کی اجازت نہیں تھی، اس وقت ایک کمرشل طیارہ ایسا تھا جو تن تنہا پاکستان کی فضائی حدود میں محو پرواز تھا۔ فلائٹ ریڈار24، جو کہ ایک معروف پرواز ٹریکنگ ویب سائٹ ہے، نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس طیارے کی ایک روٹ میپ شیئر کی، جو ایتھوپیا کے دارالحکومت ’ادیس ابابا‘ سے جنوبی کوریا کے دارالحکومت ’سوؤل‘ جا رہا تھا۔

LOADING...

 فلائٹ ETH672 طیارے کا سفر پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتا ہوا ریکارڈ کیا گیا، جب کہ عالمی فضائی حدود میں کشیدگی کے باعث بیشتر پروازوں نے پاکستانی فضائی حدود سے بچنے کی کوشش کی۔ویب سائٹ کے مطابق، پاکستانی فضائی حدود نے اب تک بند ہونے کا اعلان نہیں کیا تھا، لیکن اس دوران کئی اہم فضائی راستے بند تھے یا ٹریفک کے لیے دستیاب نہیں تھے۔اس کے باوجود، ایتھوپیا کا طیارہ ان خالی فضائی راستوں سے گزرتا ہوا پاکستان کے آسمان پر نظر آیا۔

  اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کی، جہاں کئی صارفین نے اس پر تبصرہ کیا اور ایتھوپیا کے طیارے کی اس دوران پاکستانی فضائی حدود میں گزرنے کی بات کی۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا، ’ایتھوپیا ایئرلائنس کے طیارے، پاکستان سے فوراً نکل جاؤ!‘ اس وقت جب کہ پاکستان کی فضائی حدود پر نظر رکھی جا رہی تھی، اس پرواز کا عبور ایک غیر معمولی بات ہے۔




اشتہار


اشتہار