LOADING...
🚨 Saudi Arabia is set to construct the world's first "sky stadium”. 🏟️
— Transfer News Live (@DeadlineDayLive) October 27, 2025
It will be suspended 1,150 feet above the ground, the venue is expected to open around 2032 and will host matches for the 2034 FIFA World Cup. 🇸🇦
pic.twitter.com/LO7WE3RIMV
سعودی حکام کے مطابق نیوم اسٹیڈیم گیارہ نئے اسٹیڈیموں میں سے ایک ہے جو آئندہ 8سالوں میں تعمیر کیے جائیں گے، جب کہ چار موجودہ اسٹیڈیموں کی ازسرِنو تزئین و آرائش بھی کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق ’دی لائن‘ کے اندر ٹرانسپورٹ سسٹم مکمل طور پر ماحولیاتی آلودگی سے پاک ہوگا، جہاں شہریوں کو سہولت دینے کے لیے آٹونومس ریپڈ ٹرانزٹ گاڑیاں اور پرسنل ریپڈ ٹرانزٹ نیٹ ورک پانچ افقی لائنوں پر چلیں گی۔واضح رہے کہ مستقبل کا یہ جدید ترین شہر 2021 میں ولی عہد محمد بن سلمان نے متعارف کرایا تھا، جسے بغیر گاڑیوں، سڑکوں اور کاربن کے اخراج کے ایک ماحول دوست شہر کے طور پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس میں نو ملین افراد کے رہنے کی گنجائش ہوگی۔