تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Former Queen of Thailand dies at 93
 تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ سری کٹ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ سابقہ ملکہ سری کٹ موجودہ بادشاہ کی والدہ تھیں۔خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کی اسٹائل آئیکون سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، موجودہ بادشاہ مہا وجیرا لونگ کورن کی والدہ تھیں، جنہوں نے 1946 سے 2016 تک حکمرانی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ سری کٹ خون میں انفیکشن اور کئی دوسری بیماریوں کی وجہ سے 2019 سے اسپتال میں زیر علاج تھیں، ملکہ نے اپنے شوہر بادشاہ بھومی بون ادیولیادیت کے ہمراہ سات دہائیوں تک ملک کی سماجی و ثقافتی زندگی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

LOADING...

وہ اپنی خوبصورتی، نفاست، اور فیشن کے ذوق کے باعث بین الاقوامی سطح پر ”اسٹائل آئیکون“ کے طور پر جانی جاتی تھیں، ان کی خدمات میں تھائی ریشم کی صنعت کے فروغ اور مقامی دستکاریوں کے احیاء کو خاص مقام حاصل ہے۔2012 میں فالج کے باعث وہ عوامی سرگرمیوں سے کنارہ کش ہو گئی تھیں، ملکہ کے انتقال پر تھائی شاہی خاندان اور درباری عملے کے لیے ایک سالہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں






اشتہار


اشتہار