
اب ’آب زمزم‘ حاصل کرنا ہوا آسان، حجازِ مقدس کا سفر کرنے کی استطاعت نہ رکھنے والے بھی اب گھر بیٹھے مقدس چشمے کا شفا بخش آبِ زمزم گھر پر منگوا سکتے ہیں۔آبِ زمزم گھر پر ہی حاصل کرنے کی سعادت حاصل کرنے منگوانے کا راستہ ہموار ہوا ہے سعودی حکومت کی ایک ڈائنامِک ایپ سے؛ آب زمزم کی ڈلیوری کے قدم کا باقاعدہ آغاز سعودی عرب کے حج اور عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کیا۔ وہ مذہبی شعبہ میں ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اب سعودی عرب کے لوگ اپنے گھر بیٹھ کر آب زمزم حاصل کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔
LOADING...
سعودی عرب کی حج و عمرہ کی وزارت نے ایک نئی با سعادت سروس کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت اب مملکت کے شہری اور رہائشی براہ راست اپنے گھر پر زمزم کا پانی منگوا سکتے ہیں یہ سہولت ’نسک‘ کے نام سے پہلے سے موجود ایپ کے ذریعہ دستیاب ہوگی۔ اس قدم کے تحت آب زمزم سے متعلق پہلے سے عائد کردہ پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں اور اس کا مقصد مذہبی خدمات کے لیے ایپس کے استعمال کو مزید فروغ دینا ہے۔سعودی عرب کی حج و عمرہ کی وزارت نے اپنے آفیشیل ’نسک‘ ایپ پر ایک نیا فیچر شروع کیا ہے، جس کے ذریعہ اب لوگ 330 ملی لیٹر مزم کے پانی کی بوتلیں پورے ملک میں کہیں بھی منگوا سکتے ہیں۔
سعودی حکومت کا یہ قدم لوگوں کے لیے زمزم کے پانی تک آسانی سے رسائی کو یقینی بنانے کی سمت میں ایک اہم تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اب شہریوں اور رہائشیوں کو زمزم کا پانی حاصل کرنے کے لیے کسی تقسیمی مراکز پر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔سعودی عرب کے کسی بھی خطہ میں رہنے والے لوگ زمزم کا پانی آرڈر کر سکتے ہیں۔ لوگوں کے لیے بوتلوں کی تعداد یا آرڈر کی کوئی حد نہیں ہے، جس قدر چاہیں آرڈر کر سکتے ہیں۔ یہ قدم خاص طور سے ان لوگوں کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہوگاجنہیں آب زمزم کی تقسیم کے مراکز تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس سے پہلے زمزم کا پانی بڑے کنٹینروں میں دستیاب ہوتا تھا۔ لیکن اب اسے 330 ملی لیٹر کیافورڈ ایبل بوتلوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ سعودی افسران نے کہا کہ یہ تبدیلی پانی کو لے جانے میں آسانی اور روز مرہ کے استعمال میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔اب عقیدت مند روزانہ دن کے کام کاج اور مسروفیات کے دوران پینے کے لئے باٹلڈ مِنرل واٹر کی جگہ مقدس پانی کی بوتل ساتھ رکھ سکیں گے۔واضح ہو کہ سعودی حکومت کی نئی سروس ’نسک‘ ایپ کو ایک وسیع مذہبی پلیٹ فارم میں بدلنے کی سمت میں اٹھایا گیا ایک اہم قدم ہےشروع میں یہ ایپ عمرہ بکنگ کو آسان بنانے کے لیے بنایا گیا تھا، لیکن گزرتے وقت کے ساتھ اس کی سہولیات میں مسلسل توسیع ہوتی رہی ہے۔ اب اس ایپ میں مندرجہ ذیل خدمات بھی شامل ہیں