قصور میں دلہا کشتی پر بارات لیکر دلہنیابیاہنے پہنچ گیا

In Kasur, the groom reached the bride's house with a procession on a boat.
پنجاب کے ضلع قصور میں حالیہ بارشوں اور بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانےکے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے نہ صرف معمولاتِ زندگی کو متاثر کیا بلکہ ایک شادی کی تقریب کو بھی انوکھے اور یادگار واقعے میں بدل دیا۔گاؤں گنجہ کلاں کے رہائشی ماجد ڈوگر اپنی بارات لے کر حجرہ شاہ مقیم کے لیے روانہ ہوئے تو راستے میں شدید بارشوں کے باعث پانی جمع ہونے سے تمام زمینی راستے بند ہوگئے۔

LOADING...

بارات کے آگے پانی کی بلند رکاوٹ دیکھ کر عام طور پر کوئی بھی مایوس ہو جاتا، لیکن دلہا نے ہمت نہ ہاری اور فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ایک کشتی فراہم کی، جس کے ذریعے دلہا اور چند اہم باراتیوں کو دلہن کے گھر پہنچایا گیا۔ کشتی میں سجی بارات ایک دلکش منظر پیش کر رہی تھی، جس نے اس شادی کو علاقہ بھر میں موضوعِ گفتگو بنا دیا۔

گاؤں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب کسی شادی کی بارات پانی کے راستے کشتی کے ذریعے منزل تک پہنچی۔ بارات کے راستے میں جگہ جگہ کھڑے پانی اور سیلابی کیفیت کے باوجود دلہا کے حوصلے اور ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی نے تقریب کو کامیاب بنایا۔اس غیر معمولی بارات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفین دلہے کی ہمت اور ریسکیو 1122 کے بروقت تعاون کو بھرپور سراہ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے اس منفرد لمحے کو ’’زندگی کی سب سے یادگار سواری‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شادی آنے والے برسوں تک یاد رکھی جائے گی۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار