والد کے آئی فون دلانے سے انکار پر انفلوئنسر نے آن لائن عطیہ کی درخواست کردی

Influencer asks for online donations after father refuses to give him an iPhone
بھارت میں والد کے آئی فون 17 پرو میکس خریدے سے انکار پر خاتون انفلوئنسر نے آن لائن عطیہ کی درخواست کردی۔سوشل میڈیا انفلوئنسر اس وقت بحث کا موضوع بن گئی جب اس نے اپنے فالوورز سے رقم عطیہ کرنے کو کہا تاکہ وہ ایپل کا نیا لانچ کردہ آئی فون 17 پرومیکس خرید سکے۔مہی سنگھ جو اترپردیش سے تعلق رکھتی ہیں اور خود کو لکھیم پور کی بیوٹی کوئین کہتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں فالوورز سے ایک یا 2 روپے مانگنے کا کلپ پوسٹ کیا۔

LOADING...

لڑکی نے یہ فنڈنگ کسی سماجی مقصد کے لیے نہیں کی بلکہ ایپل اسمارٹ فون کو خریدنے کے لیے کہی جس کی قیمت بھارت میں تقریباً ایک لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔مہی نے کہا کہ ان کے والد نے آئی فون خرید کر دینے سے انکار کردیا تھا کیونکہ وہ اسے پہلے ہی آئی فون 16 تحفے میں دے چکے تھے، اب پرو لانچ ہوا اور مجھے وہ بہت پسند آیا، اب 21 اکتوبر کو سالگرہ کے موقع پر یہ فون لینا چاہتی ہوں۔

انفلوئنسر نے فالوورز سے درخواست کی کہ وہ سالگرہ کی خواہش کو پورا کرنے میں مدد کے لیے تھوڑا سا تعاون کریں۔سنگھ نے مزید کہا کہ اگر آپ سب ایک، دو، تین، یا چار روپے کی مدد کریں، تو میں یہ فون خرید سکتی ہوں اور میں دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کروں گی۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار