امریکا، جاپان اور آسٹریلیا نے چین کے مقابلے کے لیے فلپائن کی دفاعی صلاحیت بڑھانے میں مدد کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ہفتے کے روز سنگاپور میں منعقدہ چار فریقی دفاعی اجلاس میں جاپان، امریکا اور آسٹریلیا کے وزرائے دفاع نے فلپائن کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنے پر اتفاق رائے کیا ہے۔
LOADING...
جاپان کے وزیرِ دفاع ناکاتانی گین، امریکی وزیر دفاع پِیٹ ہیگستھ، آسٹریلوی وزیر دفاع رچرڈ مارلس اور فلپائنی وزیر دفاع گِلبیرتو تیئودورو نے اجلاس میں شرکت کی، جن کا مقصد ایک آزاد اور کھلا ہند-بحرالکاہل خطّہ بنانا ہے۔جاپانی وزیر دفاع نے اس اجلاس کے آغاز میں کہا کہ چین مشرقی اور جنوبی بحیرۂ چین میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہا ہے، اجلاس میں وزرائے خارجہ نے چین کی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ان سرگرمیوں کو علاقائی عدم استحکام کا باعث قرار دیا۔
وزرائے خارجہ نے اس تحفظ کی ضرورت کو تسلیم کیا کہ علاقے میں جہاز رانی اور پروازیں آزادی سے ہوں، جس کے لیے وزرائے دفاع نے فلپائن کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد دینے کی غرض سے اسے آلات برآمد کرنے پر اتفاق کیا۔وزرائے خارجہ نے امریکی ٹام ہاک کروز میزائلوں کو آزمائشی طور پر فائر کرنے کی غرض سے مشقیں کرنے اور اپنے میزائل دفاعی نظام کے لیے معلومات کا تبادلہ کرنے کا نظام بنانے پر بھی اتفاق کیا، انھوں نے نگرانی اور جاسوسی کے ایک مشترکہ نظام کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔