بابر اعظم اور زباب رانا کی وائرل ویڈیو پر مداحوں کا دلچسپ ردِ عمل

Interesting reaction of fans to the viral video of Babar Azam and Zabab Rana
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور اداکارہ زباب رانا کی وائرل ویڈیو پر مداحوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کپتان ویڈیو میں کنفیوز نظر آرہے تھے۔

LOADING...

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، مگر اس بار کرکٹ کی پرفارمنس نہیں بلکہ ایک وائرل ویڈیو اس کی اصل وجہ ہے۔


سابق کپتان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ معروف اداکارہ اور ماڈل زباب رانا کے ساتھ موجود ہیں اور اس موقع پر بابر کا انداز سوشل میڈیا صارفین کے لیے حیرت کا باعث بنا ہوا ہے۔

بابر اعظم اور زباب رانا کی وائرل ویڈیو پر مداحوں کا دلچسپ ردِ عمل
وائرل ویڈیو میں بابر کو زباب رانا کے ساتھ ایک موقع پر دیکھا گیا جہاں دونوں کی باہمی موجودگی پر مداح متوجہ ہوگئے، بابر کے چہرے کے تاثرات اور نظریں گھمانے کا انداز کئی سوشل میڈیا صارفین کو تجسس میں ڈال گیا۔مداحوں کا وائرل ویڈیو پر کہنا تھا کہ بابر، جذبات پر قابو رکھو!، بابر اعظم چاہ رہے ہیں کہ وہ زباب کے ہیئر اسٹائلسٹ بن جائیں، بابر کے تاثرات کچھ زیادہ فلرٹی لگ رہے ہیں۔

بابر میں وہ کانفیڈنس ہی نہیں جو ایک سپر اسٹار میں ہونا چاہیے۔جہاں کچھ افراد نے بابر اعظم کے انداز پر ہنسی مذاق کیا، وہیں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے یہ کہا کہ ایک لمحے کو دیکھ کر کسی کے کردار یا مزاج پر بات کرنا مناسب نہیں۔بعض مداحوں کا کہنا تھاکہ بابر اعظم ایسی سچویشنز میں غیر آرام دہ محسوس کرتے ہیں اور ان کی باڈی لینگویج سے واضح ہو رہا تھا کہ وہ زباب کے اتنے قریب بیٹھنے پر مطمئن نہیں تھے۔





اشتہار


اشتہار