ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو کس نے قتل کیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Who killed TikToker Sana Yousuf? Important details revealed
 وفاقی دارالحکومت میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ثنا یوسف کو مبینہ طور پر ان کے کزن نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ان کے گھر مہمان موجود تھے، اور اسی دوران ملزم نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ثنا یوسف کو دو گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

LOADING...

زخمی حالت میں پہلے انہیں کے آر ایل ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم حالت نازک ہونے کی وجہ سے بعد ازاں شفا انٹرنیشنل ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو کس نے قتل کیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو کس نے قتل کیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
جی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق ثنا یوسف میڈیکل کے پہلے سال کی طالبہ تھیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک تھیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کر لیے۔ پوسٹ مارٹم پمز ہسپتال میں جاری ہے، جس کے مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کے ابتدائی بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں، اور واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔





اشتہار


اشتہار