
گزشتہ ماہ بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے نتیجے میں بے گناہ پاکستانی شہریوں کے جاں بحق اور مودی حکومت کی آبی جارحیت سے امریکا اور اقوام متحدہ کو آگاہ کرنے کے لیے پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا۔بلاول بھٹو کی سربراہی میں اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل پاکستانی وفد آج اپنی ملاقاتوں کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔ 9 رکنی وفد میں شیری رحمان اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔ پہلے روز پاکستانی وفد نیویارک میں مصروف ترین دن گزارے گا۔اس کے علاوہ وفد میں جلیل عباس جیلانی، مصدق ملک، خرم دستگیر، فیصل سبزواری، بشریٰ انجم بٹ اور تہمینہ جنجوعہ بھی شامل ہیں۔
LOADING...