LOADING...
ضد یا صرف مذاق؟
ویڈیو میں لڑکی کا انداز، لہجہ اور باڈی لینگویج دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ شاید وہ یا تو کسی شادی کی تقریب میں شرکت کر کے تنگ آ چکی ہے، یا پھر صرف مذاق اور مستی کے موڈ میں یہ سب کہہ رہی ہے۔ ویڈیو شوٹ کرنے والا دوست بھی اس کے مزاحیہ انداز سے خود کو ہنسی سے نہیں روک پاتا، جبکہ پاس کھڑی ایک اور لڑکی کا حیران کن ردعمل بھی دیکھنے والوں کے لیے دلچسپی کا باعث بن جاتا ہے۔
یہ بھی محسوس ہوتا ہے کہ لڑکی اپنے روایتی لباس میں کچھ غیر آرام دہ محسوس کر رہی ہے، اور اسی کیفیت میں وہ مذاق میں شادی کی بات چھیڑ دیتی ہے، جو دیکھنے والوں کو بہت پسند آتا ہے۔ویڈیو پر درجنوں دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے جا چکے ہیں۔ کوئی صارف اپنی گرل گینگ کو ٹیگ کر رہا ہے، تو کوئی لکھ رہا ہے:"میں تیار ہوں، آؤ شادی کر لیتے ہیں!”کچھ صارفین نے تو اسے 2025 کا سب سے مزاحیہ شادی سے متعلق ویڈیو قرار دے دیا ہے۔ یہ ویڈیو اس بات کی عمدہ مثال ہے کہ کس طرح معمولی سے مزاحیہ لمحے بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو سکتے ہیں، اور لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لا سکتے ہیں۔