گلوکار حسن رحیم کو رشتہ ازدواج میں بندھنے کے جھوٹے دعوے پر تنقید کا سامنا ہے اور صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔حسن رحیم نے گزشتہ ماہ 18 اپریل کو انسٹاگرام پر دلہا بنے روپ میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی ہونے کی بات کی تھی گلوکار نے دلہن کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پبلیکشنز کو اپیل کی تھی کہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر یا شائع نہ کیا جائے۔
LOADING...
گانے کی ویڈیو میں حسن رحیم کو شادی کرتے دکھایا گیا ہے اور انہوں نے اپریل میں جو تصویر دلہن کے ہمراہ شیئر کی تھی، وہ گانے کی ویڈیو کی ہی تھی۔
حسن رحیم کی جانب سے شادی کا جھوٹا دعویٰ کرنے پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ ان کا دل ٹوٹ چکا۔زیادہ تر صارفین نے لکھا کہ گلوکار نے لڑکیوں کے دل بھی توڑے، اب وہ ان سے دور جا چکی ہیں۔