حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

The government announced a reduction in the price of petrol.
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اوگرا اور دیگر متعلقہ اداروں کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔

LOADING...

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 254.63 روپے سے کم ہو کر 252.63 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے سے کم ہو کر 256.64 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، اور یہ نرخ اگلے 15 دنوں تک نافذ العمل رہیں گے۔





اشتہار


اشتہار