شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ بن حمید ’’یوم عرفہ‘‘ کا خطبہ دیں گے

Shaykh Dr. Saleh bin Abdullah bin Hameed will deliver a sermon on the Day of Arafa
مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) اس سال مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ بن حمید " یوم عرفہ" کا خطبہ حج دیں گے۔ شاہی منظوری کے بعدحرمین دینی امور انتظامیہ نے اعلان میں کہا ہے ایوان شاہی نے شیخ صالح بن حمید کو یوم عرفہ کا خطبہ دینے کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔

LOADING...

عرفات کے تاریخی مسجد نمرہ میں سب سے زیادہ خطبہ دینے والے سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ ہیں جنہوں نے 34 مرتبہ خطبہ دیا ہے۔جبکہ دوسرے نمبر پر شیخ عبداللّٰہ بن حسن آل الشیخ ہیں، جنہوں نے مسلسل 25 سال تک عرفہ کا خطبہ دیا ۔




اشتہار


اشتہار