پسند کی شادی کرنے والے جہلم کے جوڑے کی گولیاں لگی نعشیں لاہور کے علاقے سرائے عالمگیر سے برآمد ہوئی ہیں۔سندر پولیس نے مقتولین کی نعشیں مردہ خانے جمع کروادیں، نوجوان جوڑے نے 20 مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی۔مقتولین کی شناخت حسن سلیم اور عائشہ رزاق کے ناموں سے ہوئی، دونوں کی نعش گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر سے ملی ہیں۔پولیس کے مطابق پریمی جوڑا شادی کے بعد تھانہ سندر کی حدود میں رہائش پذیر تھا۔
LOADING...