بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند، 18 روز میں ائیر لائنز کو 400 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان

Pakistani airspace still closed to Indian flights, airlines lose 400 crore Indian rupees in 18 days
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث اب تک بھارتی ائیر لائنز کی ہزاروں پروازیں منسوخ یا پھر طوالت کا شکار ہو چکی ہیں بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا آج 19 واں روز ہے اور 18 روز کے دوران اب تک 2 ہزار بھارتی پروازیں پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے متاثر ہو چکی ہیں۔

LOADING...

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی ائیر لائنز کو گزشتہ 18 روز میں 400 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، لمبے فضائی روٹس کے باعث بھارتی ائیر لائنز کو فیول اور دیگراخراجات میں اضافے کا سامنا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ امرتسر، نئی دلی، ممبئی اور احمد آباد سمیت دیگر شہروں سے جانے والی پروازوں کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔دونوں مملک میں جنگ بندی کے باوجود بھارت کے 24 ائیر پورٹس کا فلائٹ آپریشن آج بھی غیر فعال ہے ۔

تمام طیارے بھی ہٹا لیے گئے ہیں جبکہ آج کی 444 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق 7 دن سے بند سری نگر ائیرپورٹ سے روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ لداخ کے لیح کوشک ائیرپورٹ کی آج بھی تمام 30 پروازیں منسوخ ہیں، جموں ائیر پورٹ کی 30 پروازیں منسوخ ہیں اور تمام طیارے ہینگر سے ہٹا لیے گئے ہیں۔




اشتہار


اشتہار