پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد پاک فوج کی وردی پہنے واہگہ بارڈر پر پہچ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
LOADING...
مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ آپ نے پانی بند کر کے اپنا نقصان ہی کرنا ہے، آپ کے مہمانوں کو چائے کون بنا کر دے گا، انہوں نے کہا کہ ہمیں بدمعاشی نہ دکھاو، اگر دکھاو گے تو ہماری تاریخ اور کلچر طاقت ہے، جواب ملے گا۔سابق کرکٹر نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کو روکنے میں ناکامی پر بھارتی فوج کو نالائق اور نکما قرار دیدیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ انڈیا میں پٹاخا بھی پھٹ جائے تو الزام پاکستان پر دھردیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’تم لوگوں کی 8 لاکھ فوج وہاں کشمیر میں بیٹھی ہے اور یہ واقعہ ہوگیا، اس کا مطلب ہوا کہ نالائق اور نکمے ہیں سب جو اپنے لوگوں کو سیکیورٹی نہیں دے سکے۔‘