
LOADING...
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ انڈیا پاکستان جنگ کے تناظر میں بنائی گئی ہے جہاں حنا یہ پیغام دے رہی ہیں کہ ایک جانب بھارت پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے اور دوسری جانب پاکستانی مزے سے زندگی انجوائے کررہے ہیں۔اپنی پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ، میں ابھی تک پہلگام پر حملے سے بہت غمزدہ ہوں،۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کسی پر بھی الزام لگا سکتے ہیں، یہ واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ آپ کے اپنے ملک کے لوگ اس میں ملوث تھے۔
تاہم حنا کی یہ ویڈیو مداحوں کے دل چرانے میں کامیاب ہوگئی اور ایک صارف نے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں اپنا تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کسی شہزادی کی طرح لگ رہی ہیں۔ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بھارت کو میم میں جواب دینے کا آپ کا یہ طریقہ بہت مزاحیہ تھا۔ ایک انستاگرام صارف نے اپنا کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ، حنا آپ اورنج لہنگے میں بہت کیوٹ لگ رہی ہیں۔
ایک اور صارف نے اداکارہ کیلئے اپنی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ لہنگے میں کرکٹ نہیں کھیلیں آپ کو لگ بھی سکتی ہے۔واضح رہے کہ ادالکارہ و ماڈل حنا آفریدی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اس ڈرامے میں مایا علی، شہریار منور، شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ اور صبا فیصل جیسے فنکار بھی شامل تھے۔