غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری ، مزید 29افراد شہید

Israeli terrorism continues in Gaza, 29 more people martyred
غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری ہے، مزید 29افراد شہید،متعدد زخمی ہو گئےاسرائیل کا غزہ کے یرموک سٹیڈیم پر فضائی حملہ،2افراد شہید، 7زخمی ہوئے،اسرائیل نے رفح میں ایک رہائشی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیادوسری جانب امریکا سے6طیارے بم اور دیگر گولہ بارود لے کر اسرائیل پہنچ گئے ،امریکا نے اسرائیل کو تباہی مچانے والے ایم کے84بم فراہم کئے ہیں ،اسرائیل نے غزہ سے70فیصد آبادی کو زبردستی نکال دیا۔

LOADING...

 اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں 7اکتوبر2023 سے اب تک 51ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت کو مظالم سے نہ دبایا جائے، اسرائیل کا فلسطین پرقبضہ غیر قانونی ہے، اسے اپنے اس قدم سے پیچھے ہٹنا ہوگا۔ غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری ہے، ہر لمحے اس میں مزید تیزی آتی جا رہی ہے، حالیہ کارروائیوں کے دوران مزید 100فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں، ان شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔




اشتہار


اشتہار