پاکستان کے راستے تجارت بند ، بھارت کو 1.14 ارب ڈالر کا نقصان

Trade via Pakistan closed, India loses $1.14 billion
پاکستان کے راستے افغانستان تک تجارت بند ہونے کے باعث بھارت کو ایک ارب 14 کروڑ ڈالر کا تجارتی نقصان ہو رہا ہے، جس کی تصدیق پاکستان بزنس فورم نے کی ہے۔ فورم کے مطابق پاکستان کی سرزمین سے افغانستان کے راستے بھارت کا سامان پہنچنے کا تخمینہ تقریبا 64 کروڑ ڈالر سالانہ ہے جو اب متاثر ہو رہا ہے۔پاکستان بزنس فورم نے مزید بتایا کہ بھارت نے اپریل 2024 سے جنوری 2025 کے درمیان پاکستان کو تقریبا 50 کروڑ ڈالر کی اشیا برآمد کیں۔

LOADING...

  جبکہ بھارت سے پاکستان کی درآمدات صرف 4لاکھ20 ہزار ڈالر رہ گئیں جو کہ تجارتی عدم توازن کو ظاہر کرتا ہے۔فورم نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھی سخت تنقید کی اور اس فیصلے کو جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے مضحکہ خیز اور نقصان دہ قرار دیا۔پاکستان بزنس فورم نے کہا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں نہ صرف تجارتی روابط متاثر ہو رہے ہیں بلکہ خطے میں سیاسی اور اقتصادی تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔





اشتہار


اشتہار