پی آئی اے نے دو انٹرنیشنل روٹس پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر دیا

PIA announces fare discounts on two international routes
پی آئی اے نے دو انٹرنیشنل روٹس پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر دیا۔رمضان اور عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر پی آئی اے نے ٹورنٹو سے کراچی ٹکٹوں پر 10 فیصد رعایت اور پیرس سے اسلام آباد کے کرایوں میں 15 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

LOADING...

موقر قومی اخبار نے پی آئی ا ے کے کارپوریٹ ونگ کے حوالے سے بتایا کہ ٹورنٹو سے کراچی کے لئے مسافر 31 مارچ تک اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں اس کے لئے بکنگ10 مارچ تک کرائی جا سکتی ہے۔پیرس سے ٹکٹوں کی بکنگ 2مارچ تک کرائی جا سکتی ہے، اس سہولت سے مسافر آج 28 فروری سے 16 مارچ تک فائدہ اٹھا سکتے ہیں، مسافر آن لائن بکنک بھی کرا سکتے ہیں۔




اشتہار


اشتہار