سرکاری سکولوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء کو الیکٹرک بائیکس دیں گے:شہباز شریف

Electric bikes will be given to students who perform well in government schools: Shahbaz Sharif
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز کے استعمال سےمتعلق اجلاس ہوا جس دوران وزیراعظم نے الیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے جامع فنانشنل ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کیلئے حکومت ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے ، الیکٹرک وہیکلز سے ایندھن کی بچت ، ماحول میں بہتری پیدا ہو گی ۔

LOADING...

وزیراعظم نے الیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے جامع فنانشل ماڈل پیش کرنے اور وفاقی وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک آف پاکستان سے مشاورت کی ہدایت  کر دی ہے ۔ شہبازشریف نے کہا کہ نومبر میں ای ہیکلز پالیسی مکمل کی جائے ، اس کیلئے صوبوں  اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جلد از جلد کی جائے ۔ 

 شہبازشریف نےسرکاری سکولوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ان میں موٹر سائیکلیں تقسیم کی جائیں گی  جبکہ وزیراعظم نے وفاقی سرکاری اداروں میں صرف الیکٹرک بائیکس خریدنے کی ہدایت بھی کی ۔ وزیراعظم نے سی ڈی اے اسلام آباد میں بجلی پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پلان ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی ۔




اشتہار


اشتہار