چینی صدر عزت مآب شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سالگرہ پر خط لکھ کر انہیں مبارکباد دی ہے۔چینی صدر کی جانب سے خصوصی طور پر بھیجا گیا یہ خط، پاک چین سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی جانب ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔خط میں لکھا ہے کہ آپ کی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، پاکستان اور چین کٹھن اور اچھے وقتوں کے اسٹریٹیجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کیا اور ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
LOADING...
خط میں چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ایسا مضبوط رشتہ قائم ہوا جس پر بدلتا ہوا بین الاقوامی منظر نامہ کبھی اثرانداز نہیں ہوا، رواں برس جون میں آپ نے چین کا کامیاب دورہ کیا جس میں ہمارے مابین خوشگوار تبادلہ خیال ہوا اور متعدد امور پر اتفاق ہوا۔ چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی میرے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
چینی صدر کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ مل کر چین پاکستان اسٹریٹجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تعمیر کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں جبکہ متعدد شعبوں میں تعاون اور اس جدید دور میں چین و پاکستان کے لوگوں کے مابین گہرے تعلقات سے ایک مشترکہ مستقبل کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔ آپ کے لیے اچھی صحت اور ہر قدم کامیابی کی تمناء ہے۔