ویڈیو : دریا کی لہر سیلفیاں لینے والے کئی سیاحوں کو بہا کر لے گئی

Video: Many tourists taking selfies were washed away by the river wave
چین کے ایک سیاحتی مقام پر کئی سیاح سیلفی لینے کے دوران بڑی لہر کی زد میں آگئے، وائرل کلپ میں سیاحوں کو دریائے کیانٹانگ کے کنارے سیلفیاں لینے کے دوران بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں دارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ایشیا کے سب سے طاقتور طوفان سپر ٹائفون یاگی نے چین، فلپائن اور ویتنام میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔

LOADING...

اس دوران سیاحوں کی سیلفی لیتے ہوئے چین کے دریائے کیانٹانگ کے بہتے پانی میں پھنسنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجنوں سیاح دریا کے کنارے کھڑے سیلفیاں لے رہے ہیں کہ اچانک اس دوران دریائے کیانٹانگ کی طاقتور لہر انہیں بہا لے جاتی ہے۔


رپورٹ کے مطابق ان میں سے کئی سیاح اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو پاتے ہیں جبکہ کئی افراد کا تادم تحریر معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ جان بچا پائے یا نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں صارف نے لکھا ہے کہ یہ کافی پریشان کن ویڈیو ہے اور میں اسے وارننگ کے طور پر پوسٹ کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ اس پوسٹ کو6 لاکھ 91ہزارسے زائد صارفین نے دیکھا، ویڈیو دیکھنے والوں نے سیاحوں کے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ کیا یہ لوگ بیوقوف ہیں؟ جو بزرگ والدین اور بچوں کو اپنے ساتھ یہاں لے کرآئے ہیں؟ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سیلفیز کے خطرات کے بارے میں آگاہی پھیلانا ضروری ہے۔




اشتہار


اشتہار