58 ملازمین کیساتھ تعلقات کے الزام پر چینی گورنر کو جیل بھیج دیا گیا

A Chinese governor was sent to jail on charges of having relations with 58 employees
چین میں خاتون گورنر کو 58  سٹاف ملازمین کے ساتھ جنسی و رومانوی تعلقات اور بدعنوانی کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا۔ چینی اخبار کے مطابق خاتون مِس ژونگ یانگ کو اپریل 2023ء میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں بد عنوانی اور اپنے ملازمین سے جنسی و رومانوی تعلقات کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے، انہیں 13 سال قید اور 10 لاکھ یوآن جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

LOADING...

 مقامی میڈیا کے مطابق ژونگ یانگ کو ان کی شکل و صورت کی وجہ سے ’خوبصورت گورنر‘ کہا جاتا ہے، انہوں نے صوبہ گوئژو میں ایک ضلع کی گونر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون پر 58 ماتحت مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے اور تقریباً 60 ملین یوآن رشوت لینے کا الزام ہے،52 سالہ ژونگ یانگ نے 22 سال کی عمر میں کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔چینی میڈیا کے مطابق ایک دستاویزی فلم میں ژونگ یانگ کے خلاف الزامات کو اٹھایا گیا تھا،خاتون گورنر پر کئی مواقع پر نظم و ضبط اور قانون کی خلاف ورزیوں کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔ ان پر 58 ماتحت مردوں کے ساتھ تعلقات کا بھی الزام ہے جن میں سے کچھ مردوں کو فوائد کی پیشکش کی گئی جبکہ کچھ نے ڈر اور ہچکچاہٹ کے باعث ایسا کیا۔




اشتہار


اشتہار