مکہ مکرمہ: نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل شروع کر دیا گیا۔مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔کسوہ فیکٹری سے غلاف کعبہ مسجد الحرام منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 13 سو کلو گرام وزنی غلاف کعبہ پر 20 ملین ریال لاگت آئی ہے جبکہ غلاف کعبہ کی تیاری میں 159 کاریگروں نے حصہ لیا۔
غلاف کعبہ 670 کلوگرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے۔ غلاف کعبہ پر 120 کلو سونا ،ایک سو کلو گرام چاندی سے آیات قرآنی کو کندہ کیا گیا ہے۔