آج سے 23 جنوری تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان

Rains likely in most districts of Punjab from today to January 23
محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی کے مطابق آج سے 23 جنوری تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔خاص طور پر مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کی توقع ہے۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے لاہور، سرگودھا، گجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی تصدیق کی ہے۔

LOADING...

پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ ممکنہ سیلاب یا دیگر قدرتی آفات سے نمٹا جا سکے۔خاص طور پر مری میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکمے چوکس رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔





اشتہار


اشتہار