سعودی عرب کا ہنرمند غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ

Saudi Arabia's decision to grant citizenship to skilled foreigners
سعودی عرب نے مختلف شعبوں میں ملک کو فائدہ پہنچانے والے متعدد سائنس دانوں، ڈاکٹروں، محققین، انوویٹرز، کاروباری افراد اور غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد کو سعودی شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فرماں روا نے متعدد شعبوں میں اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے مطابق سعودی عرب کو منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کی تلاش ہے۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ یہ سلطنت کے وژن 2030 کا ہی حصہ ہے جس کا مقصد پرکشش ماحول کو فروغ دینا ہے اور اس کے ذریعے انسانی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے ۔وژن 2030 کے مطابق پرکشش ماحول کو بڑھانا، غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو متوجہ کرنا، سرمایہ کاری اور ترقی میں حصہ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
واضح رہے کہ 2021 میں سعودی عرب میں شاہی فرمان کے ذریعے ایسے ہی متعدد نمایاں اور غیر معمولی افراد کو سعودی شہریت دی گئی تھی۔ جن میں متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والے 27 افراد شامل تھے۔




اشتہار


اشتہار