جسٹن بیبر، کینیڈین پاپ گلوکار، اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کا سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے گلو کار بن گئے، معاوضے میں نامور گلوکارہ ریانا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے . تفصیلات کے مطابق جسٹن بیبر کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب میں پرفارم کرنے کے لئے 83 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 2 ارب 76 کروڑ 88 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) بطور معاوضہ دیا گیا ہے۔
اس سے قبل جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں پرفارم کرنے کیلئے نامور گلوکار ریانا نے 74 کروڑ، ایکون نے 2 سے 4 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے تھے . یاد رہے کہ ریانا اور کیٹی پیری سے لے کر بیک سٹریٹ بوائز تک کئی ہالی ووڈ فنکار پہلے ہی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ پارٹیوں میں پرفارم کرچکے ہیں اب پاپ سٹار جسٹن بیبر لاس اینجلس سے جمعے کے روز جوڑے کی سنگیت کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے آئے ہیں۔
ممبئی میں 5 جولائی کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب میں پرفارم کرنے کے لئے جسٹن بیبر ممبئی پہنچ چکے ہیں اور وہ ممبئی میں امبانی خاندان کی رہائش گاہ اینٹیلیا میں 5 جولائی کو جوڑے کے سنگیت کی تقریب میں پرفارم کریں گے . بھارتی رپورٹس کے مطابق رادھیکا اور اننت کی شاندار سنگیت تقریب میں ایڈل، ڈریک اور لانا ڈیل رے سمیت دیگر بین الاقوامی گلوکاروں کے بھی پرفارم کرنے کا امکان ہے ، سنگیت کا اہتمام جمعہ کی شام ممبئی کے، بی کے سی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں کیا جائے گا ۔
اس میں خاندان اور ان کے بالی ووڈ دوستوں کے علاوہ دیگر افراد شرکت کریں گے . اننت اور رادھیکا 12جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں ، رادھیکا نے بدھ کے روز اپنی مامیرو تقریب منعقد کی تھی ، گجراتی رسم میں دلہن کے ماموں اسے زیورات اور کپڑے تحفے میں دیتے ہیں ، اس تقریب میں جھانوی کپور، ان کے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا، سوشل میڈیا انفلوئنسر اوری اور مانوشی چھلر نے شرکت کی .