دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا؟ فہرست میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

World's most powerful passport of which country? Which number of Pakistan in the list?
رواں برس کی دوسری ششماہی کے لیے دنیا کے تمام ملکوں کے پاسپورٹس کی درجہ بندی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان ایک بار پھر سے انتہائی نچلے نمبروں پر موجود ہے۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کی طرف سے جاری کی گئی یہ رپورٹ رواں برس کی دوسری ششماہی کے لیے ہے جس میں دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹس کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

 ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو اس فہرست میں طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے پاسپورٹ پر شہری 195 ملکوں کا سفر بغیر ویزہ حاصل کیے کر سکتے ہیں۔ سپین، جاپان، اٹلی، جرمنی اور فرانس جیسے بڑے ملک مشترکہ طور پر فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ان ملکوں کے شہری اپنے پاسپورٹ پر بغیر ویزا حاصل کیے 194 ملکوں کا سفر کر سکتے ہیں۔

 نیدرلینڈز، سویڈن، لکسمبرگ، آئرلینڈ، فن لینڈ، جنوبی کوریا اور آسٹریا کے پاسپورٹس کو مشترکہ طور پر درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے، ان ملکوں کے شہری اپنے پاسپورٹ کے ساتھ بغیر ویزا حاصل کیے 193 ملکوں کا سفر کر سکتے ہیں۔فہرست میں برطانیہ اور بلجیم کو مشترکہ طور پر چوتھا نمبر دیا گیا اور ان ملکوں کے پاسپورٹ رکھنے والے شہری 192 ملکوں کا سفر بغیر ویزا حاصل کیے کر سکتے ہیں۔
 سوئٹزرلینڈ، پرتگال اور ناروے کے پاسپورٹس کو فہرست میں 5 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جہاں کے شہری بغیر ویزا حاصل کیے 191 ملکوں کا سفر کر سکتے ہیں۔فہرست میں پاکستان کا پاسپورٹ ایک بار پھر سے کمزور ترین رینکنگ کے ساتھ نچلے درجے پر موجود ہے، اسے فہرست میں 104ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور کمزور ترین پاسپورٹ کا حامل چوتھا ملک قرار دیا گیا ہے۔
دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا؟ فہرست میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

  پاکستان کے پاسپورٹ پر 34 ملکوں میں بغیر ویزے کے داخل ہو سکتے ہیں، پاکستان کے بعد عراق کو 105 ویں، شام کو 106 ویں اور افغانستان کو 107 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔




اشتہار


اشتہار