سلام آباد میں تعلیمی اداروں کے لیے عید کے موقع پر طویل تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔جس کے بعد اسکول اور کالج وقفے کے بعد پیر 30 مارچ کو دوبارہ کھلیں گےتفصیلات کے مطابق وفاقی محکمہ تعلیم نے وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسمِ بہار کی چھٹیوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
LOADING...
جاری نوٹیفکیشن کے تحت اسلام آباد میں 24 مارچ سے 27 مارچ 2026 تک اسپرنگ بریک دی جائے گی۔ ان تعطیلات کو عیدالفطر کی متوقع چھٹیوں کے ساتھ ملا دیا گیا ہے، جو 20 مارچ سے 23 مارچ تک متوقع ہیں۔اس انتظام کے نتیجے میں طلبہ کو مسلسل تقریباً 10دن کی طویل چھٹیاں مل جائیں گی،
جس سے وہ عید اور موسمِ بہار دونوں مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔حکام کے مطابق تمام تعلیمی ادارے اس وقفے کے بعد 30 مارچ بروز پیرسے دوبارہ کھل جائیں گے اور اسی دن سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کر دی جائیں گی۔