بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ پر درود پڑھ لیا۔حضور ﷺ پر درود بھیجتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد کی بات کی اور کہا کہ مت ڈرو۔راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی رہنما نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں، بی جے پی کے لیڈر ہندو ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر ساتھ ہی نفرت پھیلاتے ہیں۔راہول گاندھی کے بیان پر بی جے پی سیخ پا ہو گئی ، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے پورے ہندو معاشرے پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔
نریندر مودی نے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ، جس پر اپوزیشن رہنما نے کہا کہ مودی اور آر ایس ایس پورا ہندو سماج نہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہر وقت خوف پھیلا رہی ہے اور تشدد اور نفرت کو فروغ دے رہی ہے