مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

Big increase in the price of kerosene
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 358 روپے 1 پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لیٹر تھی، جو اب نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد بڑھ کر نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

LOADING...

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید احکامات تک اپنی موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رہے گی۔خیال رہے عالمی مارکیٹ کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی سمری پیش کی گئی تھی۔


اشتہار


اشتہار