بوئنگ کمپنی 737میکس کریشوں سے متعلق دھوکہ دہی کے مقدمے میں مجرم قرار

Boeing Co. Pleaded Guilty in Fraud Case Related to 737 Max Crashes
گذشتہ روز عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہاکہ بوئنگ کمپنی نے مجرمانہ دھوکہ دہی کی سازش کے الزام میں جرم قبول کرنے اور 243.6 ملین ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے تاکہ 737 حادثوں کے بارے میں امریکی محکمہ انصاف کی تحقیقات کو حل کیا جاسکے۔اس معاہدے کیلئے جج کی منظوری درکار ہوتی ہے، طیارہ سازکمپنی کو انڈونیشیا اور ایتھوپیا میں 2018 اور 2019 میں پانچ ماہ کے دوران ہونے والے کریشوں کے سلسلے میں سزا یافتہ مجرم قرار دیا گیا ہے جس میں 346 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بوئنگ کمپنی 737میکس کریشوں سے متعلق دھوکہ دہی کے مقدمے میں مجرم قرار

اس تصفیے کو متاثرین کے خاندانوں کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ متاثرین کے خاندان والے چاہتے تھے کہ بوئنگ کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے ،انصاف فراہم کرنے والے ادارے نے  بوئنگ کمپنی کے گرد گھیر ا تنگ کیا،جب جنوری میں فلائٹ بلو آؤٹ نے طیارہ ساز کمپنی میں مسلسل حفاظت اور معیار کے مسائل کو بے نقاب کیا ۔

بوئنگ کو مجرمانہ قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑا جب مئی میں محکمہ انصاف کو پتہ چلا کہ کمپنی نے 2021 کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس میں مہلک حادثات شامل ہیں۔بوئنگ کمپنی کو جرمانہ چارج کرنے کے لیے محکمہ انصاف کے دباؤ نے بوئنگ کمپنی کو گھیرے میں لے کر جاری بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے کیونکہ جنوری میں ایک پرواز میں دھماکے نے طیارہ ساز میں مسلسل حفاظت اور معیار کے مسائل کو بے نقاب کیا تھا۔

اس سال کے آخر میں ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی میںآنے والے ایک نئے سی ای او کیلئےکمپنی کو آگے بڑھناآسان بنائے گا کیونکہ وہ چاہے گا کہ کمپنی کو ان مسائل سے نکالے اور اسکی ساخت کو بہتر کرے۔بوئنگ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اس نے محکمہ انصاف کے ساتھ ایک قرارداد کی شرائط پر اصولی طور پر ایک معاہدہ کیا ہے،اس معاہدے کے مطابق اس طیارہ ساز کمپنی نے حفاظت اور تعمیل کے پروگراموں کو فروغ دینے کے لیے اگلے تین سالوں میں کم از کم 455ملین ڈالر خرچ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ بوئنگ کے بورڈ کو MAX حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کرنی ہوگی۔اس معاہدے کے تحت کمپنی کی مانیٹر نگ کی جائے گی، بوئنگ کمپنی مانیٹر نگ کی تین سالہ مدت کے دوران پروبیشن پر رہے گی،متاثرہ خاندانوں میں سے کچھ کے وکلاء نے کہا کہ انہوں نے اس معاہدے کو مسترد کرنے کے لیے جج ریڈ او کونر پر دباؤ ڈالا ہے۔عدالت میں دائر کی گئی ایک علیحدہ دستاویز میںکہا گیا ہے کہ فروری 2023 کے فیصلے میں او کونر کے بیان کا حوالہ دیاگیا ہےجس میںبوئنگ کمپنی کے جرم کو امریکی تاریخ کا سب سے بڑاجرم سمجھا جا سکتا ہے۔



اشتہار


اشتہار