حکومت نے اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے جس سے سائلین کی چیخیں نکلنے لگی ہیں۔کم سے کم ای اسٹامپ پیپر کی مالیت100روپے سے بڑھا کر 300روپے کردی گئی۔ طلاق اسٹامپ پیپرکی قیمت100روپے سے بڑھا کر 1000روپے کی گئی ہے جبکہ بچوں کے نئے اسکولز میں داخلوں اور جاب کیلئے ڈومیسائل اسٹامپ پیپر فیس بھی100روپے سے بڑھا کر 500روپے کر دی گئی ہے۔
LOADING...
5 لاکھ روپے تک معاہدے کیلئے ای اسٹامپ پیپرکی فیس1200 سے بڑھا کر 3ہزار جبکہ 5لاکھ روپے سے 10لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس میں6 ہزار کردیاگیا، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپرکی فیس میں20ہزار روپے اضافہ کیا گیا۔پاور آف اٹارنی کے ای اسٹامپ پیپر فیس 1500سے 1800روپے کردی گئی۔ اشٹام پیرکے لئے سائل کے نام پر موبائل فون کی سم بھی لازمی قرار دی گئی۔